اتوار, فروری 23, 2025
اشتہار

گرین الیکٹرک بسیں، عوام کے لیے بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گرین الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری دے دی، اسموگ کے سدباب کے لیے وہیکلز سرٹیفکیشن سسٹم فعال کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گرین الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری اور اہم فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ سے متعلق اجلاس میں کیا گیا، الیکٹرک بسیں چلانے کے لیے ضروری امور جلد طے کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

پنجاب میں ٹرانسپورٹ انسپکٹرز اور سب انسپکٹر زاور سارجنٹس کی بھرتی کی منظوری دی گئی جبکہ اورنج لائن ٹرین کے روٹ اسٹیشن پر صفائی کے انتظامات بہتر کرنے کی بھی ہدایت کردی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ لاہورٹرانسپورٹ کمپنی کو پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی میں بدل دیاجائے گا، لاہور میں 103 کلومیٹر طویل 6 روٹس پرالیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی، محکمہ ٹرانسپورٹ تمام آپشز کا جائزہ لے کر سفارشات پیش کرے، دیگر شہروں میں بھی الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔

پاکستان میں الیکٹرک بسیں کب چلنا شروع ہوں گی؟ فواد چوہدری نے بڑی خوشخبری سنادی

انہوں نے کہا کہ میٹرو ٹرین اور اسٹیشنز پر صفائی سے متعلق کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سرپرائز وزٹ کرکے اورنج لائن کے انتظامات کا خود جائزہ لوں گا، کوہ سلیمان میں پہلی مرتبہ پبلک ٹرانسپورٹ چلائی جائے گی، فیصل آباد اور دیگر ڈویژن میں جدید ترین بسیں چلائی جائیں گی۔

صوبائی وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ مختلف علاقوں میں کم کرائے میں بہترین ٹرانسپورٹ فراہم کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں