تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

‘اسے ردی کی ٹوکری میں نہیں پھینک دینا’

برطانیہ میں لائبریری کو بذریعہ ڈاک 50 سال کے طویل عرصے بعد کتاب واپس مل گئی، بھیجنے والے نے ساتھ لکھا کہ اسے ردی کی ٹوکری میں نہیں پھینک دینا۔

برطانیہ میں یونیورسٹی کالج لندن (یو سی ایل) کی لائبریری کو نصف صدی کے طویل عرصے کے بعد بذریعہ ڈاک ایک کتاب واپس بھجوائی گئی ہے اور وہ بھی ایک دلچسپ نوٹ کے ساتھ ۔

لائبریری نے گزشتہ ہفتے ایک ٹویٹ شیئر کی تھی جس میں کتاب بھیجنے والے کی تحریر بھی شامل کی گئی۔

تحریر میں لکھا ہے کہ ’ڈیئر لائبریرین، یہ کتاب 50 برس تک واپس نہیں کی گئی۔ مہربانی فرما کر اسے ردی کی ٹوکری میں نہ پھینک دینا، کیونکہ اب یہ نوادرات میں شامل ہو چکی ہے۔‘

 

برطانوی اخبار کے مطابق یہ کتاب ایک ڈرامے ’کیورولس‘ کا 1875 کا ایڈیشن ہے جسے 1974 کے موسم گرما میں یونیورسٹی کالج لندن لائبریری کو واپس کیا جانا تھا۔

یونیورسٹی کی لائبریرین سوزین ٹراؤس کا کہنا ہے کہ جب انہیں یہ ڈاک ملی تو وہ اس میں موجود یہ کتاب اور اس پر لکھی تحریر کو دیکھ کر وہ دنگ رہ گئیں۔ سوزین ٹراؤس کے مطابق ’10 پینس فی دن کے حساب سے اس کتاب پر ایک ہزار 254 برطانوی پاؤنڈز جرمانہ بنتا ہے۔‘

Comments

- Advertisement -