جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

آئی ایم ایف کی شرط پر پیٹرولیم لیوی کی شرح بڑھا دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی شرط پر حکومت نے پیٹرولیم لیوی کی شرح بڑھا دی۔

تفصیلات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں ہائی اوکٹین پر لیوی بڑھانےکی منظوری دی گئی ہے۔

ہائی اوکٹین پر لیوی کی شرح 50 روپے عائد کرنےکی منظوری دی گئی جب کہ ہائی اوکٹین پر 16 نومبر سے 50 روپے لیوی عائد ہو جائےگی۔

- Advertisement -

اس سے قبل ہائی اوکٹین پر30 روپےپٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی عائد تھی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر سیلزٹیکس عائد کرنے سے متعلق سمری مؤخر کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں