پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

آسمان پر اچانک 3 سورج کے نمودار ہونے کی اصل حقیقت سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چین میں قدرت کے حسین شاہ کار نے دیکھنے والوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا، سورج کی شعاعیں آسمان پر ایسے نمودار ہوئیں گویا فضا میں تین سورج ایک ساتھ ہوں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسمان پر نمودار ہونے والے اس انوکھے منظر کو سن ‘ڈوگز’ کہا جاتا ہے، سورج کی روشنیاں بکھرے ہوئے بادلوں کے خاص ذرات سے ٹکرا کر گزریں تو فضا میں یہ منفرد تبدیلی رونما ہوتی ہے جو دکھنے میں ایسا لگتا ہے جیسے تین سورج ایک ساتھ کھڑے ہوں۔

رپورٹ کے مطابق یہ دلچسپ مناظر چین کے علاقے موہا کے شہریوں کو دیکھنے کو ملے، سن ڈوگز کا نظارہ مسلسل تین گھنٹے تک آسمان پر رہا۔ صبح 6:30 سے لے کر 9:30 تک شہریوں نے ویڈیوز اور تصاویر بھی بنائیں۔

- Advertisement -

اس سے قبل بھی چین کے مختلف علاقوں میں قدرت کا یہ حسین شاہ کار نظر آچکا ہے، جبکہ یہ منفرد مناظر دنیا کے مختلف ممالک میں رونما ہوتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سورج کے علاوہ بادل کے امتزاج سے چاند کی روشنیوں میں بھی اس طرح کی تبدیلی آتی ہے لیکن ایسا دنیا بھر میں بہت کم ہوتا ہے۔

Three suns' appear in the sky over China due a rare natural phenomenon |  Daily Mail Online

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں