تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

سابق چیئرمین پی سی بی کی بورڈ میں رہ جانیوالی چیزوں کی حقیقت سامنے آگئی

سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کی بورڈ میں رہ جانیوالی چیزوں کی حقیقت سامنے آگئی ہے اور انہوں نے اپنی اشیا واپس لینے سے انکار کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا کو جب ان کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا تو ان کا میڈیا میں یہ بیان سامنے آیا تھا کہ انہیں اپنی چیزیں بھی بورڈ سے نہیں لینے دیں گئیں تاہم اب ان کے بورڈ میں رہ جانیوالے سامان کی حقیقت سامنے آگئی ہے اور رمیز راجا بھی اپنی اشیا واپس نہیں لے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق رمیز راجا کی بورڈ میں رہ جانیوالی اشیا میں ورلڈ کپ کی رپلیکا شرٹ، 2 عینک بکس، ایک سونف کی ڈبیا، ایک شیلڈ، ایک کیپ، پی سی بی بیگ، لیپ ٹاپ اور چند ایکریڈیشن کارڈز شام ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے سابق چیئرمین کی اشیا دو مرتبہ ان کے گھر بھجوائیں تاہم دونوں بار رمیز راجا پی سی بی نمائندے کو نہیں ملے۔ دوسری مرتبہ ان کی اہلیہ نے چیزیں وصول کرنے سے انکار کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’نئی مینجمنٹ نے بورڈ پر ایسا حملہ کیا میرا سامان تک نہیں لینے دیا‘

پی سی بی کے نمائندے نے تیسری رمیز راجا کو ان کی چیزیں بذریعہ کوریئر بھجوانے کے لیے انہیں کال کی لیکن سابق چیئرمین نے کوریئر کے ذریعے یہ چیزیں وصول کرنے سے بھی انکار کردیا۔

Comments

- Advertisement -