تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

ڈی جی ایف آئی اے کو عہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟ وجہ سامنے آگئی

ڈی جی ایف آئی اے کو عہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟ وجہ سامنے آگئی۔ وفاقی حکومت رائے طاہر پر عمران خان کیخلاف کیسز کیلیے دباؤ ڈالتی رہی۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت رائے طاہر پر عمران خان کیخلاف کیسز کے لیے دباؤ ڈالتی رہی۔ انہیں گزشتہ حکومت کے فیصلوں کو کرپشن کے ساتھ جوڑنے کا کہا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے پر 40 ارب کے معاملے کو بھی عمران خان سے جوڑنے کی ہدایت دی گئی۔ تاہم رائے طاہر نے دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا براہ راست تعلق نہیں اس لیے کیس نہیں بنا سکتا۔

ذرائع نے بتایا کہ رائے طاہر پر توشہ خانہ کیس بنانے کے حوالے سے بھی دباؤ ڈالا گیا تاہم اس پر بھی ڈی جی ایف آئی نے حکومت پر واضح کیا کہ قانون کے تحت توشہ خانہ کا کوئی کیس عمران خان پر نہیں بنتا۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے ڈی جی ایف آئی اے رائے طاہر کو ہٹا دیا ہے۔

 

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ نے ڈی جی ایف آئی اے رائے طاہر کو ہٹانے اور محسن بٹ کو نیا ڈی جی ایف آئی اے لگانے کی منظوری دے دی ہے۔

Comments

- Advertisement -