پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ریفری نے لاہور قلندرز اور پشاور زلمی پر جرمانہ عائد کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سُپر لیگ 8 کے پہلے اور دوسرے دونوں میچز میں ٹیمز پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز اور دوسرے میچ میں پشاور زلمی پر سلو اوور ریٹ کے باعث جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

گزشتہ شب کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں کھیلے گئے میچ میں ریفری علی نقوی نے پشاور زلمی پر مقررہ ٹائم فریم سے ایک اوور کم ہونے کی وجہ سے سلو اوور ریٹ پر جرمانہ کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے کیونکہ دونوں فاتح ٹیموں نے ایک اوور مقرر وقت ختم ہونے کے بعد کرایا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایچ بی ایل پی ایس ایل کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 2 رنز سے شکست دی تھی جب کہ افتتاحی میچ میں قلندرز نے ملتان سلطان کو ایک رن سے شکست دی تھی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 8 میں سنسنی خیز مقابلہ جاری ہے، آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل آئیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں