کراچی: بیٹی کا رشتہ دینے سے انکار پر 3 بھائیوں کو انتقاماً جیل بھجوا دیا گیا، 75 سالہ بزرگ والد دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق بیٹی کا رشتہ دینے سے انکار کیوں کیا؟ بھانجے نے انتقاماً لڑکی کے تینوں بھائیوں کو جیل بھجوا دیا، 75 سالہ بزرگ بیٹوں کے لیے عدالت میں انصاف کے لیے ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگیا۔
بزرگ کا کہنا ہے کہ تینوں بےگناہ بیٹوں کو بھانجے نے جعلی مقدمے میں جیل بھجوا دیا، میں نے اپنی بیٹی کا رشتہ بھانجے کو دینے سے انکار کیا تھا، بس یہی ہمارا جرم بن گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ اور سیاسی اثرورسوخ والے بھانجے نے بیٹی کا رشتہ اور 5لاکھ مانگے تھے، انکار پر انتقام لینے کے لیے بھانجے نے جعلی ایم ایل او بنوا کر میرے تینوں بیٹوں پر مقدمہ بنوادیا ہے۔
رشتے سے انکار پر لڑکی کی خودکشی کی کوشش، لڑکے کو اسپتال میں شادی کرنا پڑی
والد نے اپیل کی کہ عدالت انصاف دے، ہمیں تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بیٹوں کو رہا کیا جائے۔
یاد رہے کہ رواں سال مئی میں لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا میں رشتے سے انکار پر نوجوان نے بارہویں جماعت کی طالبہ پر تشدد کرتے ہوئے اس کے سرکے بال مونڈھ دیے تھے۔