تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بھارتی پولیس کا ایکشن، اہم شخصیت کا رشتے دار گرفتار

نئی دہلی: بھارت میں حکمران جماعت(بی جے پی) کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ کا رشتے دار کرپشن کے الزام میں گرفتار ہوگیا، سنجیت سنگھ 12 کروڑ روپے کی بدعنواںی میں ملوث ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملزم سنجیت سنگھ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ کا بھتیجا ہے، ملزم نے مبینہ طور پر بینک میں 12 کروڑ روپے کی کرپشن کی جس پر پولیس نے حراست میں لے لیا۔

رپورٹ کے مطابق بدعنوانی کا یہ واقعہ بھارتی ریاست مغربی بنگال میں پیش آیا جہاں آپریٹیو نامی بینک میں بارہ کروڑ روپے کی کرپشن کی گئی، سنجیت سنگھ عرف پپو کو پولیس نے تفتیش کے دوران گرفتار کیا۔

پولیس نے کرپشن سے متعلق ملزم سے کئی گھنٹے تفتیش کی، سوالات کے دوران سنجیت تفتیشی حکام کو تسلی بخش جواب نہ دے سکا جس پر پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ملزم کو بارکپور کمشنریٹ میں ڈی ڈی آفس میں پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا تھا جہاں وہ پولیس کو مطمعئن نہ کرسکا، اور اہلکاروں نے حراست میں لے لیا جس کے بعد تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کردیا گیا ہے۔

قبل ازیں رکن پارلیمنٹ کے بیٹے پون سنگھ اور ان کے ایک رشتہ دار سورو سے بھی پولیس نے کئی گھنٹے تک مختلف کیسز سے متعلق پوچھ گچھ کی تھی۔

Comments

- Advertisement -