جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

طیارہ حادثے کی رپورٹ کل وزیراعظم کو پیش کی جائے گی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پی آئی اے طیارہ حادثے کی رپورٹ کل وزیراعظم عمران خان کو پیش کی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان سے طیارہ حادثہ کی تحقیقاتی رپورٹ سے متعلق استفسار کیا تھا۔

وفاقی وزیر غلام سرور خان نے وزیراعظم کو پیر کو رپورٹ پیش کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی، وفاقی وزیر غلام سرور خان کل پی آئی اے طیارہ حادثہ کی ابتدائی رپورٹ پیش کریں گے۔

طیارہ حادثہ کا ذمےدار کون ہو گا؟ کس کی غلطی تھی ؟ سب ذمےدار منظر عام پر ہوں گے۔

چند روز قبل وفاقی وزیر برائے شہری ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا تھا کہ طیارہ حادثے پر کسی کی غلطی یا کوتاہی کا کوئی تعین نہیں ہوا، حادثے کی کسی پر بھی ذمہ داری نہیں ڈالی گئی،کسی کی کوتاہی کو نظر انداز نہیں کیاجاسکتا لیکن قبل ازوقت کوئی ایسی بات کرکے کسی کی دل آزاری نہ کی جائے، ماہرانہ رائے اور انکوائری رپورٹ آنے تک کوئی مؤقف نہیں دیناچاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ فی الحال طیارہ حادثے پر کسی کی غلطی یا کوتاہی کا کوئی تعین نہیں ہو سکا، حادثے کی کسی پر بھی ذمہ داری نہیں ڈالی گئی، کپتان کا 25سالہ تجربہ تھا اس سے ماضی میں کبھی غلطی نہیں ہوئی، طیارہ حادثے کی انکوائری مکمل ہونے سے پہلے کوئی رائے نہیں دی جاسکتی۔

وفاقی حکومت نےطیارہ حادثےکی رپورٹ 22 جون کو پبلک کرنے کا اعلان کیا تھا، جس پر سندھ ہائیکورٹ نے کہا تھا کہحادثےپر حتمی رپورٹ سے پہلے کوئی بات کر نہیں کر سکتے، حکومت کو پہلے رپورٹ پبلش کرنے دیں، بعدمیں نوٹس کریں گے۔

یاد رہے کہ 22 مئی کو کراچی ایئر پورٹ کے قریب ماڈل کالونی میں آبادی پر پی آئی اے کا ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں 97 مسافر جاں بحق ہو گئے تھے، جب کہ 2 مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں