اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

ذوالفقار بھٹو کی سزائےموت غیرقانونی قرار دینےکی قرارداد منظور

اشتہار

حیرت انگیز

قومی اسمبلی میں ذوالفقار بھٹو کی سزائےموت کو غیرقانونی قرار دینےکی قرارداد منظور کر لی گئی۔

قومی اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد کے مطابق صدرآصف زرداری نےریفرنس فائل کیا اور بلاول بھٹو نےپیروی کی، قرارداد مطالبہ کرتی ہے کہ غیرمنصفانہ فیصلہ بدل دیا جائے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو سرکاری طور پر شہید قرار دیا جائے اور اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان دیا جائے۔

قرارداد کے مطابق جمہوریت کیلئےجان قربان کرنیوالےکارکنان کیلئے نشان ذوالفقاربھٹو ایوارڈ قائم کیاجائے۔

اس سے قبل پنجاب اسمبلی میں ذوالفقار علی بھٹو کو سرکاری شہید اور قومی ہیرو قرار دینے کی قرارداد کثرتِ رائے سے منظور کی گئی۔

سندھ اسمبلی میں بھی سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو قومی ہیرو قرار دینے اور بحالی جمہوریت کے لیے عظیم قربانیاں دینے پر سیاسی کارکنوں کو نشان بھٹو سے نوازے جانے کی قرار داد منظور کی گئی تھی۔

قرارداد کے متن میں لکھا گیا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو سرکاری طور پر شہید اور دیگر قومی اور جمہوری ہیرو قرار دیا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں