بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

انڈر19 اسکواڈ کی کورونا ٹیسٹ کے نتائج آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

دورہ بنگلادیش کے لیے قومی انڈر 19 اسکواڈ کی پہلی کورونا ٹیسٹنگ کا نتائج آگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں اور ‏اسپورٹ اسٹاف کی پہلی کرونا ٹیسٹنگ کے رزلٹ منفی آئے ہیں۔

رزلٹ کلیئر آنے پر تمام کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کو لاہور پہنچنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

قومی انڈر 19 اسکواڈ کی دوسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ یکم اپریل کو ہوگی۔ دوسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ ‏کے رزلٹ منفی آنے کے بعد قومی انڈر 19 اسکواڈ 2 اپریل سے ٹریننگ کا آغاز کردے گا۔

Image

لاہور میں دس روزہ کیمپ کے بعد حتمی 17 کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمینٹ پر مشتمل اسکواڈ 11 ‏اپریل کو بنگلادیش روانہ ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں