چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے نتائج قانون کے مطابق رات ایک بجے تک دیں گے۔
صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن بروقت کرانے کیلئے تیاریاں مکمل ہیں الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہےکہ پرامن اور شفاف الیکشن کرائیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال اور وقت کی کمی سےبیلٹ پیپرز کی مزید پرنٹنگ کی گنجائش نہیں الیکشن کمیشن نےتمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈفراہم کی ہم نےتفصیلی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی۔
چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ کمیشن نےچیف سیکرٹریز،آئی جیزکوسخت ہدایات جاری کیں، عام انتخابات کے نتائج قانون کے مطابق رات ایک بجےتک دیں گے، آرٹی ایس کی بجائے ای ایم ایس کا استعمال شفاف انتخابات کرانا ہے الیکشن کمیشن آئین کے مطابق اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کر رہا ہے۔