پیر, نومبر 4, 2024
اشتہار

قطر کے حکمرانوں نے اسٹیڈیم تعمیر کرنیوالے مزدوروں کو نواز دیا

اشتہار

حیرت انگیز

قطر کی حکومت کی جانب سے فٹبال ورلڈ کپ کے اسٹیڈیم کی تیاری میں دن رات ایک کرنے والے محنت کشوں کو افتتاحی میچ میں داخلہ مفت دیا گیا۔

قطر کے حکمران مزدوروں پر مہربان ہیں اور قطری حکومت نے فٹبال ورلڈ کپ کے لیے دن رات ایک کرکے شاندار اسٹیڈیم کی تیار کرنے والے محنت کشوں کو ان کی محنت کا صلہ شاندار انداز میں دیا اور انہیں ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں مفت داخلہ دیا گیا۔

قطری حکومت نے قومی ٹیم اور ایکواڈور کے مابین میچ سے لطف اندوز ہونے کے لیے ہزاروں مزدوروں کے لیے اسپیشل فین زون بنایا تھا جب کہ اسٹیڈیم کے باہر بھی بڑی اسکرینیں نصب کی گئی تھیں جہاں میچ کو براہ راست دکھانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں میزبان قطر کو ایکواڈور سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ فاتح ٹیم نے صفر کے مقابلے میں دو گول سے جیت پائی۔ دونوں گول ایکواڈور کے کپتان ویلنسیا نے کیے۔

ایکوا ڈور نے ابتدا سے ہی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور میزبان قطر کو آؤٹ کلاس کردیا۔ فاتح کپتان ویلنسیا نے پہلے ہاف کے سولہویں منٹ میں پنالٹی کک پر پہلا گول کیا جب کہ اسی ہاف میں دوسری بار گیند گول پوسٹ میں پہنچا کر ٹیم کی برتری دگنی کردی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں