ہفتہ, فروری 1, 2025
اشتہار

روسی صدر کا ملک بھر میں ایک ہفتے کی چھٹیوں کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

روس کے صدر نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی آنے پر ملک بھر میں ایک ہفتے کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ولادیمیر پیوٹن نے 30 اکتوبر سے 7 نومبر تک تنخواہوں کے ساتھ ملک ‏بھر میں چھٹیوں کے احکامات جاری کرتے ہوئے عوام سے احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ ویکسینیشن کروانے پر ‏زور دیا ہے۔

صدر کی جانب سے یہ احکامات ملک میں تیزی سے کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر جاری کیے گئے ہیں۔ صرف ‏بدھ کے روز 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں وبا سے ایک ہزار سے زائد اموات رپورٹ ہوئی ہیں جب کہ 34 ہزار نئے ‏کیسز سامنے آئے ہیں۔

صدر کا کہنا ہے کہ چھٹیوں کا مقصد عوام کی سلامتی اور صحت کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے اس دوران چھٹیوں ‏میں تنخواہ بھی دی جائے گی۔

پیوٹن نے عوام کی جانب سے ویکسینشین نہ کروانے پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کتنے ہی لوگ ‏ویکسین لگوانے سے انکار کررہے ہیں یہاں تک کہ پڑھے لکھے، سائنسی ڈگریاں رکھنے والے اور میرے قریبی ‏دوست بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے پھیلاؤ میں شدت کی وجہ ویکسینیشن سے منسلک ہے جو کہ بدقسمتی سے کم ہے۔ ‏واضح رہے کہ اب تک صرف 35 فیصد روسی عوام نے کورونا ویکسینیشن کروائی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں