جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

قسمت مہربان: سعودی شہری کے دن پھر گئے

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: دبئی لاٹری میں طارق نامی سعودی شہری نے 37 لاکھ 50 ہزار ریال جیت لیے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دبئی ڈیوٹی فری لاٹری میں سعودی شہری نے 10 لاکھ ڈالر جیتے، شہری کا نام طارق ہے اور وہ بحرین میں مقیم ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دبئی ڈیوٹی فری لاٹری انتظامیہ کے مطابق انعام جیتنے والا سعودی شہری 2002 سے ٹکٹ خرید کر قسمت آزائی کر رہا تھا اور اب اس کا نصیب چمک اٹھا۔

- Advertisement -

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بالآخر مذکورہ شہری کا پہلا انعام نکل آیا اور یہ 10 لاکھ ڈالر یعنی 37 لاکھ 50 ہزار ریال کے برابر ہے، لاٹری جیتنے والا اس وقت بحرین میں ہے۔

خیال رہے کہ دبئی ڈیوٹی فری لاٹری 1999 میں شروع ہوئی تھی، اب تک 10 سعودی شہری پہلا انعام جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں