تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی محکمہ شہری ہوابازی نے بڑا قدم اٹھا لیا

ریاض: سعودی محکمہ شہری ہوابازی نے ایئرپورٹس پر کورونا کے خلاف احتیاطی تدابیر(ایس او پیز) مزید سخت کردیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ شہری ہوابازی نے مملکت کے مختلف ہوائی اڈوں، ماتحت محکموں اور اداروں کی عمارتوں میں ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

محکمہ شہری ہوابازی کے سربراہ عبدالعزیز الدعلیج کا کہنا ہے کہ سعودی محکمہ صحت کی جانب سے مقررہ کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد لازمی ہے، چھوٹی سے بھی کوتاہی ناقابل قبول ہوگی، ایئرپورٹس اور متعلقہ مقامات پر شہری ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال کریں، سماجی فاصلہ کا بھی خیال رکھیں۔

سعودی عرب: سفری ضوابط سے متعلق مختلف ممالک کے مسافروں کیلئے اہم خبر

انہوں نے متعلقہ حکام کو سخت ہدایت کی کہ محکمہ شہری ہوابازی کی کسی بھی عمارت میں کسی بھی شخص کو توکلنا ایپ کے بغیر داخل نہ ہونے دیا جائے۔

عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ ہمیں اب تک جتنی کامیابی ملی ہے وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کا صلہ ہے۔

سعودی محکمہ شہری ہوابازی کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے تعاون سے ہوائی اڈوں، محکمے کی عمارتوں اور ماتحت اداروں میں تفتیشی دورے بھی جارے ہیں جہاں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا جارہا ہے، توکلنا ایپ چیک کرنے اور درجہ حرارت مانپنے کے لیے پوائنٹ مؤثر بنائے گئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -