تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

سعودی ولی عہد نے بڑا اعلان کردیا

ریاض: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے گرین سعودیہ اور مشرق وسطیٰ کیلئے نئے اقدامات کا اعلان کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی شہزادے نے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے دو بڑے اقدامات کا اعلان کیا، گرین سعودی عرب اور گرین مشرق وسطی اقدامات کا مقصد ایک واضح روڈ میپ کی وضاحت ہے جو کہ سیارے کو محفوظ رکھے گا، اور موحولیات پر پڑنے والے منفی اثرات سے حفاظت ہوگی۔

محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب تیل پیدا کرنے والا بڑا ملک ہے، اس حیثیت سے ماحولیات کے لیے بھی اپنی ذمے داری پوری کرے گا، مملکت دنیا کو سر سبز بنانے میں عالمی رہنما بننے جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم صاف آب و ہوا کے وسائل فراہم کرنے کے حوالے سے بھی اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح واقف ہیں، جس کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے، اس کے باوجود کے ہمیں کئی چلنجز کا سامنا ہے، ماحولیاتی تبدیلی کے باعث لوگوں کی اوسط عمر میں بھی سال یا ڈیرھ برس کی کمی ہوتی ہے۔

سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ ہمارے ان اقدامات سے سمندری حیات کا بھی تحفظ ہوگا۔ ’کاربن‘ کے اخراج پر قابو پاتے ہوئے ماحول کو بہتر بنانا ہمارا مشن ہے، مہم کے دوران آئندہ چند برسوں میں مملکت کے مختلف علاقوں میں 10 ارب درخت لگا ئے جائیں گے جس سے تقریبا 40 ہیکٹر اراضی دوبارہ سرسبز ہو سکے گی۔

Comments

- Advertisement -