جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

سعودی وزیر خزانہ نے عوام کو خوش خبری سنا دی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی وزیرخزانہ محمد الجدعان نے کہا ہے کہ متنوع ذرایع آمدن رکھنے میں سب کا فائدہ ہے جس سے حاصل ہونے والے منافع سے عوام کو بہترین سہولتیں فراہم کریں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیرخزانہ نے ‘فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو’ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے متنوع ذرایع آمدن(مختلف، نئے یا دیگر اقسام سے منافع کا ذریعہ) پر زور دیا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ متنوع ذرایع سے حاصل ہونے والی آمدن سے عوام پر خرچ کریں گے، خلیج تعاون تنظیم کے ممالک میں تبدیلی دکھائی دے رہی ہے، متنوع ذرایع آمدن ہونے میں سب کا فائدہ ہے، ملکی ترقی کے لیے تمام تر کوششیں کررہا ہوں، ٹیکس کے حصول سے بھی حکومت کی آمدنی اچھی ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ کہ مملکت میں حکومت نے 2030 کے وژن کے وعدے پورے کرنا شروع کر دیے ہیں۔

محمد الجدعان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس ایک امتحان تھا، حکومت مختلف شعبوں کے لیے منصوبہ بندی کررہی ہے، سعودی عرب میں بہت سے مواقع ہیں۔

دریں اثنا بحرین کے وزیرخارجہ شیخ سلمان نے بھی معیشت کو متنوع بنانے پر زور دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں