ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

سعودی حکومت نے اقامہ ہولڈرز کو بڑی خوشخبری سنا دی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کے آن لائن پلیٹ فارم ‘ابشر’ پر اقامے کی آن لائن تجدید کی سہولت فراہم کردی گئی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت یا پھر باہر موجود سعودی اقامہ ہولڈرز ابشر ایپ کے ذریعے بھی اقامے کی آن لائن تجدید کرسکیں گے، حکومت نے یہ سہولت فراہم کردی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے ریاض میں ابشر پلیٹ فارم کے ذریعے مزید الیکٹرانک سہولتوں کا افتتاح کیا جس میں سہ ماہی اقامے کی آن لائن تجدید کی سہولت شامل ہے۔

- Advertisement -

اس اقدام سے مقامی وغیرملکی دونوں کو فائدہ پہنچے گا، سیکیورٹی اہلکاروں کے لیے ایپ پر ’ابشر داخلیہ‘ پلیٹ فارم اور ’تحدی ابشر‘ ایڈیشن ٹو کا بھی افتتاح کیا گیا۔

سعودی عرب سے چھٹیوں پر گئے غیرملکی ورکر کیلئے نیا مسئلہ

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر وزارت داخلہ سعودی وژن 2030 کے اہداف کی تکمیل کے لیے کام کر رہی ہے، ہر شعبوں میں ڈیجیٹلائزیشن چاہتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب میں 300 سے زیادہ الیکٹرانک سہولتوں سے 23 ملین سے زیادہ افراد فائدہ اٹھا رہے ہیں، اس سے وقت اور محنت کی بچت ہورہی ہے۔

ابشر ایپ پر قومی شناختی کارڈ و اقامہ کارڈ کی تجدید، گمشدہ شناختی کارڈ کی جگہ نئے کارڈ کا اجرا، نقل کفالہ کے لیے مقیم غیر ملکی ملازم کی منظوری، لاوارث یا یتیم بچوں کی نشوونما کرنے والے خاندانوں کے لیے جوازا ت کی خدمات، سہ ماہی اقامے کا اجرا و تجدید سمیت دیگر سہولتیں موجود ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں