تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی حکومت نے بڑی خوش خبری سنا دی

ریاض: سعودی حکومت نے عوام کو خوش خبری سنائی ہے کہ عالمی کورونا وبا کے خلاف جنگ میں مملکت نے بڑی کامیابی حاصل کرلی۔

سعودی وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر ماجد القصبی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے وبا پر کافی حد تک کنٹرول کرلیا ہے، مملکت نے کورونا وبا سے نمٹنے کے سلسلے میں بڑی پیشرفت حاصل کی، اسکول کھولنے کے لیے بھی تیار ہیں۔

سعودی وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر ماجد القصبی

انہوں نے کہا کہ وبا کے خلاف بڑی کامیابی معاشرے کے تمام افراد کے سر جاتی ہے، سب نے مل جل کر تعاون کیا اور قیادت نے لامحدود وسائل فراہم کی، وبا کے خلاف ویکسین پہلی دیوار ہے۔

ڈاکٹر ماجد القصبی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا معاشی شعبہ بھی وبا کی لپیٹ سے نکل چکا ہے لیکن دنیا اب بھی کورونا کی زد میں ہے، مملکت کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت نے مؤثر حکمت عملی اپنائی۔

کورونا کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کی اہم کامیابی

وزیر اطلاعات و نشریات نے بتایا کہ سعودی عرب میں 11 ملین سے زیادہ افراد دو خوراکیں لے چکے ہیں۔

مملکت میں 21 ملین افراد وہ ہیں جنہوں نے ویکسین کی پہلی خوراک لی ہے۔ وبا پر اسی طرح کنٹرول برقرار رکھنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد جاری رکھنا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -