تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

سعودی حکومت نے غیرملکی کو سفر سے متعلق جواب دے دیا

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) نے سفر کے حوالے سے اہم وضاحت پیش کی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غیرملکی نے جوازات سے آن لائن استفسار کیا کہ سفر کے لیے خروج عودہ نکلوایا تھا لیکن بعد میں ارادہ ترک کردیا، ایسی صورت میں کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے؟

محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن نے وضاحت پیش کی کہ خروج وعودہ ویزے کی مدت کے دوران سفر نہ کرنے پر اسے کینسل کرانا لازمی ہے بصورت دیگر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب سے بیرون ملک سفر کے لیے غیرملکی خروج وعودہ ویزا حاصل کرتے ہیں جس کی معیاد دو ماہ جبکہ ماہانہ فیس 100 ریال ہوتی ہے۔

اگر ویزے کی مدت کے دوران اسے استعمال نہ کرنا چاہیں تو ایسی صورت میں یہ لازمی ہے کہ ویزے کو مقررہ مدت کے دوران کینسل کرایا جائے بصورت دیگر مدت ختم ہونے پر ایک ہزار ریال جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے۔ جرمانہ ادا نہیں کیا جاتا اقامہ کی تجدید میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے۔

Comments

- Advertisement -