تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

سعودی حکومت کا پروازوں کے حوالے سے بڑا اعلان

ریاض: سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ نئی منصوبہ بندی کے تحت فلائٹ آپریشن کا دورانیہ وسیع کررہے ہیں، دنیا بھر میں ڈیڑھ سو سے زائد بین الاقوامی ہوائی اڈوں کے لیے پروازیں چلائیں گے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر نقل وحمل ولاجسٹک خدمات انجینیئر صالح الجاسر کا کہنا ہے کہ مستقبل میں مملکت میں کئی اہم ٹرانسپورٹ منصوبے نافذ کیے جائیں گے، جن میں ریاض، جدہ ریلوے لائن سمیت نئی قومی فضائی کمپنی کا پروگرام شامل ہیں، اس ضمن میں اقدامات کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مجوزہ منصوبوں کے تحت جدہ اور ریاض کے درمیان ریلوے لائن بچھائیں گے جبکہ مشرقی علاقے کو مغربی سے جوڑنے والی ریلوے لائن بھی زیرغور ہے۔

وژن 2030: سعودی ولی عہد ایک قدم اور آگے

وزیر کا کہنا تھا کہ نئی منصوبہ بندی کے ذریعے متعدد بین الاقوامی فضائی گروپ بنائے جائیں گے، مملکت میں لاجسٹک زونز اور پلیٹ فارم قائم کررہے ہیں، سعودی بندرگاہوں کا بنیادی ڈھانچہ بھی جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔

انجینیئر صالح الجاسر نے کہا کہ پورے ملک میں سڑکوں کے جال کا معیار زیادہ عمدہ بنایا جائے گا، کوشش ہے سعودی عرب نقل وحمل کی فہرست میں دنیا کی 5ویں پوزیشن حاصل کرلے، کارگو سیکٹر کو جدید تر اور وسیع تر بنایا جائے گا جو 4.5 ملین ٹن سے زیادہ سامان ہوائی جہازوں سے منتقلی کو یقینی بنائے گا۔

Comments

- Advertisement -