تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سعودی شوہر اپنی بیوی کے خلاف انوکھی شکایت لے کر عدالت پہنچ گیا

ریاض: سعودی عرب میں بیوی سے تلخ کلامی کے بعد شوہر یہ شکایت لے کر عدالت پہنچ گیا کہ اس کے ہاتھ پر گرم چائے انڈیل دی گئی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی نوجوان نے گرم چائے جان بوجھ کر ہاتھ پر انڈیلنے پر اپنی اہلیہ کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کرکے مالی اور قانونی معاوضے کا مطالبہ کردیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جوڑے کے درمیان نوک جھونک سے بات اچانک بڑھ گئی اور دونوں نے مارک پیٹ بھی کی۔ شوہر کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی نے کھولتی ہوئی چائے جان بوجھ کر ہاتھ پر گرائی ہے۔

نوجوان نے بتایا کہ چائے سے میرا ہاتھ جھلس گیا ہے، معاوضہ اور اہلیہ کو اس کے کیے پر سزا دی جائے۔ دوسری جانب بیوی کا موقف ہے کہ اس نے جو کچھ کیا اپنے دفاع میں کیا۔ تلخ کلامی کے دوران زور سے دھکا دیا۔ اس پر خود کے دفاع کے طور پر چائے انڈیل دی تاکہ خود کو بچا سکوں۔

ادھر قانونی مشیرعبدالرحمن الاحمدی نے خاتون کے قانونی موقف کے حوالے سے کہا کہ میڈیکل رپورٹ کے بعد ہی معاملے کا فیصلہ سنایا جائے گا، اور چائے سے ہاتھ زخمی نہ ہوا تو شوہر کو جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے بتایا کہ میاں بیوی کے بیشتر مقدمات صلح صفائی پر ختم ہو جاتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -