تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی پاسپورٹ، غیرملکیوں کو فائدہ اٹھانے کا موقع مل گیا

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ نے ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ مقامی اور غیرملکی افراد پیچیدہ مسائل کے حل کیلئے ویڈیو کالنگ سروس سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں محکمہ پاسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل سے مختلف امور پر رائے لینے اور مسائل حل کرنے کے لیے ویڈیو کالنگ کی خدمات فراہم کی گئی ہیں جس سے شہری متعلقہ ادارے جانے کے بجائے گھر بیٹھے اپنے معاملات طے کرسکتے ہیں۔

محکمہ پاسپورٹ نے عوام سے پھر کہا ہے کہ وہ آن لائن اس سروس سے فائدہ اٹھائیں۔

سعودی عرب میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے یہ سروس فراہم کی گئی ہے۔ اس سے قبل لوگوں کو ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات کے لیے سفر کرکے دفتر آنا پڑتا تھا تاہم اب یہ مشکل پیش نہیں آئے گی، وڈیو کالنگ سروس کا مقصد سعودیوں اور مقیم غیرملکیوں کو سفر کی زحمت سے بچانا بھی ہے۔

سعودی عرب : اقامہ جاری کرنے سے متعلق محکمہ پاسپورٹ کا اہم بیان

خیال رہے کہ ویڈیو کالنگ کی سہولت سے قبل محکمہ پاسپورٹ نے ای میل [email protected] اور ویب سائٹ www.gdp.gov.sa متعارف کرائی تھی۔

عوام کے لیے سوشل میڈیا کی سائٹ AljawazatKSA@ اور مشترکہ رابطہ نمبر 992 پہلے سے مہیا ہیں۔

Comments

- Advertisement -