تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی فوٹوگرافر نے لاکھوں لوگوں کے دل جیت لیے

ریاض: معروف سعودی فوٹوگرافر حسن ھروبی نے ایک بار پھر نئے اور منفرد انداز میں چاند کے مناظر کو کیمرے کی آنکھ سے قید کرکے سوشل میڈیا صارفین کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق باصلاحیت فوٹوگرافر حسن ھروبی قدرت کے حسین مناظر کو دلکش انداز میں کیمرے کی آنکھ سے قید کرنے میں خصوصی ملکہ رکھتے ہیں اور یہی خوبی ان کی وجہ شہرت بھی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حسن اس سے قبل بھی چاند کے مختلف انداز سے تصاویر بناچکے ہیں لیکن اس بار انہوں نے انوکھا اور نیا طریقہ اپنایا اور زوم ٹیکنالوجی کی مدد سے تصویریں کھینچیں۔

سعودی فوٹو گرافر نے مکمل چاند کے طلوع ہونے کے دلکش مناطر پر مشتمل تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ انہوں نے چاند کے مکمل شکل اختیار کرنے پر ایک ویڈیو بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پوسٹ کی ہے۔

حسن ھروبی نے اپنے گھر کی چھت سے مذکورہ تصاویر اور ویڈیو بنائی، فوٹوگرافر کے اس کارنامے کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جارہا ہے اور صارفین ان کی صلاحیت کو داد دے رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -