تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

سعودی شہزادے نے نوٹس لے لیا

ریاض: سعودی شہزادے فیصل بن عبدالعزیز نے کتوں کے کاٹے سے ہلاک ہونے والی بچی کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت میں خونخوار کتوں نے کمسن پر حملہ کرکے اسے ہلاک کردیا تھا، اس واقعے کا میئر ریاض شہزادہ فیصل بن عبدالعزیز بن عیاف نے نوٹس لے لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فیصل بن عبدالعزیز نے ڈھائی سالہ بچی کی ہلاکت پر تحقیقاتی کمیشن سے 72 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی۔ ایک گیسٹ ہاؤس کے باہر بچی پر پانچ کتوں نے حملہ کیا تھا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گیسٹ ہاؤس میں ایک تقریب جاری تھی تاہم بچی کھیلتے ہوئے ہاؤس سے باہر آگئی جس پر کتوں نے حملہ کردیا اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔

ریاض کے میئر نے فوری طور پر تحقیقاتی کمیشن بنا کر رپورٹ طلب کرلی ہے۔ خیال رہے کہ شہزادہ فیصل بن عیاف نے حکم دیا ہے کہ کمیشن 72 گھنٹے کے اندر رپورٹ پیش کرے۔

Comments

- Advertisement -