منگل, نومبر 19, 2024
اشتہار

سعودی اقامہ ہولڈر کی فیملی مشکل میں پھنس گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) نے اقامے سے متعلق وضاحت جاری کی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں مقیم غیرملکی نے جوازات کو اپنی فیملی کی پریشانی بتائی کہ اہل خانہ کا اقامہ گم ہوگیا کیا اس صورت میں جرمانہ ہوگا؟۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے وضاحت پیش کی کہ اقامہ گم ہونے پر جرمانے سے بچنے کے لیے لازمی ہے کہ 24 گھنٹے کے اندر متعلقہ ادارے کو رپورٹ کی جائے۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ اقامہ کارڈ گم ہونے پرجوازات کے دفتر میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرانا ہوتی ہے۔ جس جگہ اقامہ گم ہوا ہے وہاں اگر جوازات کا کوئی ذیلی ادارہ نہیں تو رپورٹ تھانے میں درج کرائی جاتی ہے۔

بعد ازاں رپورٹ کی کاپی کے ساتھ جوازات کے دفتر سے رجوع کرکے وہاں سے ڈپلیکیٹ اقامہ کارڈ جاری کرانے کی کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی ذہن نشین رہے کہ اقامہ کارڈ گم ہونے پر مخصوص وقت میں رپورٹ نہ کرانے پرڈپلیکیٹ اقامہ جاری کرانے پرایک ہزار ریال جرمانہ عائد کیا ہے، جرمانے کی ادائیگی ’سداد ‘ سسٹم کے ذریعے کرائی جاتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں