جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

سیامی بچوں کیلئے سعودی فرمانروا کا مثالی اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعودی نے سیامی بچوں(جسمانی طور پر جڑے ہوئے) کے آپریشن کی منظوری دے دی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی فرمانروا کی جانب سے جاری احکامات کے بعد یمن سے تعلق رکھنے والے سیامی بچوں(یوسف اور یاسین) کو آپریشن کرکے جدا کیا جائے گا، یمن کے شہری محمد عبدالرحمان کے یہاں سیامی بچوں کی ولادت ہوئی جو سر سے جڑے ہوئے ہیں۔

والد نے سعودی سفارت خانے کے ذریعے ایوان شاہی کو بچوں کی طبی حالت سے آگاہ کیا تھا اور امداد کی درخواست کی تھی جسے منظور کرلی گئی اور اب بچوں کو آپریشن کرکے جدا کیا جائے گا۔

- Advertisement -

سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد کا مثالی اقدام

اس حوالے سے ایوان شاہی کے مشیر اور شاہ سلمان امدادی مرکز کے شعبہ طب و جراحت کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز الربیعہ کا کہنا ہے کہ بچوں کو والدین سمیت یمن سے سعودی عرب لایا جائے گا، متاثرین کے لیے بہترین علاج معالجہ کی سہولیات کی ہدایت کردی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سیامی بچوں اور ان کے والدین کو مملکت لانے کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔

ڈاکٹر عبداللہ کا کہنا تھا کہ امید ہے وہ جلد سعودی عرب آجائیں گے جس کے بعد آپریشن کا جائزہ لے کر متعلقہ کمیٹی تفصیلی طبی رپورٹ پیش کرے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں