تازہ ترین

سعودی طالب علم نے جان پر کھیل کر انسانیت کی نئی مثال قائم کردی

سڈنی: آسٹریلیا میں زیرتعلیم سعودی نوجوان نے آگ میں گھرے معمر شخص کو بچا کر سب کے دل جیت لیے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نوح الحربی نامی طالب علم نے بوڑے آسٹریلوی شہری کو آتشزدگی سے بچایا، اس احسن اقدام پر آسٹریلیا میں مذکورہ نوجوان اور سعودی اسکالر شپ کو سراہا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین بھی سعودی لڑکے کو خوب داد دے رہے ہیں۔ نوح الحربی کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی سے واپسی پر ایک گھر سے خاتون کی مدد کی آوازیں آرہی تھیں۔

سعودی نوجوان نے بتایا کہ جائے وقوع پر پہنچا تو گھر سے آتشزدگی کے باعث دھواں اٹھ رہا تھا ضعیف خاتون کمرے میں پھنسے معمر شخص کو بچانے کی اپیل کررہی تھیں جس پر میں نےفوری طور پر ایکشن لیا۔

نرح الحربی کا کہنا تھا کہ آگ کے شعلوں کی پرواہ کیے بغیر کھڑکی اور دروازے توڑ کر بوڑھے کو بحفاظت باہر نکالا، اس دوران میرا ہاتھ بھی جھلس گیا۔

خیال رہے کہ اس موقع پر سعودی نوجوان کا مقامی دوست نے بھی ساتھ دیا بعد میں ریسکیو عملہ آپہنچا۔

Comments