تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

لائسنس: سعودی شہری اور غیرملکیوں کو کیا کرنا ہوگا؟

ریاض: سعودی محکمہ ٹریفک نے رائج طریقہ کار وضع کیا ہے کہ جس پر عمل کرکے مقامی اور غیرملکی ڈرائیونگ لائسنس کی نئی کاپی بنوا سکتے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ڈرائیونگ لائسنس گم ہونے کی صورت میں نئی کاپی نکالی جاسکتی ہے، اسی حوالے سے محکمہ ٹریفک نے طریقہ بھی بتا دیا۔

محکمہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ کسی بھی شہری کا ڈرائیونگ لائسنس گم ہوجائے تو فوری طور پر پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائے، یہ بھی بتانا ہوگا کہ لائسنس کب اور کہاں گم ہوا۔

ڈرائیونگ لائسنس کی نئی کاپی کے اجرا کی فیس اور ٹریفک جرمانے بھی ادا کرنا ہوں گے، بعد ازاں ڈرائیونگ اسکول میں ٹریفک آفس سے رجوع کرکے متبادل ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کی درخواست دینا ہوگی جس کے بعد نئی کاپی کا حصول یقینی ہوگا۔ دریں اثنا لائسنس میں توسیع کی درخواست بھی لازمی ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں ٹریفک قوانین کا معیار پہلے سے کافی بہتر بنا دیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -