تازہ ترین

قومی کرکٹرز کی شادیوں کا سیزن، معروف بلے باز رواں ماہ دولہا بنیں گے

پاکستان کے اسٹار کرکٹرز کی شادیوں کا سیزن چل رہا ہے حارث رؤف کے نکاح اور شاہین شاہ کے بعد ایک اور کھلاڑی کی شادی کی تاریخ آگئی۔

پاکستان میں اسٹار کرکٹرز کی شادیوں کا سیزن شروع ہوگیا ہے۔ گزشتہ ماہ اسٹار فاسٹ بولر حارث رؤف اپنی کلاس فیلو سے نکاح کے بندھن میں بندھے تھے جس کا میڈیا میں خوب چرچا ہوا تھا۔

اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا نکاح بھی آئندہ ماہ 3 فروری کو سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی انشا آفریدی سے ہوگا۔ تاہم اب سر پر سہرا سجانے کے اس میدان میں قومی بلے باز شان مسعود بھی آگئے ہیں اور ان کی شادی کی تاریخ بھی سامنے آگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہین شاہ آفریدی اپنی شادی میں کس کس کو بلائیں گے؟ پیسر نے بتا دیا

شان مسعود بے شک ان دنوں ٹیسٹ اننگ میں ناکام جا رہے ہیں لیکن وہ زندگی کی نئی اور خوبصورت اننگ شروع کرنے جا رہے ہیں۔ قومی بلے باز نے 27 جنوری سے اپنے سر پر سہرا سجانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جی ہاں شان مسعود 27 جنوری کو دلہنیا اپنے گھر لائیں گے۔

Comments

- Advertisement -