جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

پی ایس ایل فائیو: لاہور اور ملتان کا دوسرا ایلی مینیٹر آج ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان دوسرا ایلی مینیٹر آج ہوگا، دونوں ٹیمیں رات 8 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مدمقابل آئیں گی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کی ٹیم جیت کر بھی فائنل میں نہیں گئی جبکہ ملتان سلطانز ہار کر بھی فائنل کی دوڑ سے باہر نہیں ہوئے، دونوں ٹیموں کے لیے اب میچ ڈو اور ڈائی ہے۔

ہارنے والی ٹیم گھر جائے گی جبکہ فاتح ٹیم کراچی سے فائنل میں پنجہ آزمائے گی۔ ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کا سنسنی خیز معرکہ آج رات آٹھ بجے شروع ہوگا۔

- Advertisement -

پاکستان کی سب سے بڑی لیگ کا سب سے بڑا مقابلہ(فائنل) ہونے میں صرف دو روز باقی ہیں، پی ایس ایل میں اس بار نئی ٹیم کی حکمرانی ہوگی، کراچی کنگز ہوم گراؤنڈ پر تاریخی فائنل میں میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز میں سے ایک ٹیم بھی پہلی بار فائنل میں انٹری دے گی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ دو پشاورزلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایک ایک بار پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتا ہے۔ سترہ نومبر کو نیشنل اسٹیڈیم میں چیمپئن کا فیصلہ ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی، محمد حفیظ نے 46 گیندوں پر 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، حفیظ کی اننگز میں 9 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

کراچی کنگز نے تاریخی فتح ڈین جونز کے نام کردی

قبل ازین پی ایس ایل فائیو کے پلے آف مرحلے میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو سپر اوور میں 4 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں