اشتہار

سندھ میں کلاسز کا دوسرا مرحلہ مؤخر، وفاقی وزیر کا اہم بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سندھ حکومت کی جانب سے چھٹی تا آٹھویں تک اسکولز نہ کھولنے کے فیصلے پر کہا ہے کہ وفاق کا ٹائم ٹیبل اور اعلان کردہ پلان برقرار رہے گا۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ ہمارا ٹائم ٹیبل ابھی تک وہی ہےکوئی تبدیلی نہیں کی تاہم اگلےمرحلےسے پہلے 22 تاریخ کو اجلاس ہوگا۔

شفقت محمود نے کہا کہ تعلیمی اداروں سےمتعلق فیصلےمل کر کیے تھے، سعیدغنی کوچاہئےتھاہم سےبات کرلیتے، ہماراپلان ابتک وہی ہےسندھ نےاپنےطورپرفیصلہ کیاہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ چھٹی، ساتویں اور آٹھویں کلاسز 21 ستمبر سے نہیں کھلیں گی۔

وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ 15 ستمبر سےاسکول، کالج اور یونیورسٹیز کھلیں ، میں نے 4 دن مستقل مختلف جگہوں پربغیر بتائے دورہ کیا، کاروبار شروع ہونے سے قبل تاجروں کی جانب سے ایس اوپیز پر عمل کی یقین دہانی کرائی گئی تھی ، سب کچھ ایک کر کے کھلتا گیا لیکن ایس او پیز پر عمل نہیں ہوا۔

وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ اللہ نے ہم سب پرکرم کیاکورونا میں کمی آئی ، کوروناسے ہلاکتوں میں بھی کمی ہوئی، کچھ دن ایسے بھی گزرے ایک بھی موت نہیں ہوئی، اسکولز کھلنے کے حوالے سے پورے ملک میں تشویش تھی۔

سعید غنی نے کہا کہ کئی بار کہا اسکول کھولنے کا فیصلہ سب سے مشکل ہوگا، بچے باہرجائیں گے تو دوسرے لوگوں سے ملیں گے، آخر میں بڑی کلاسز کے بچوں کو 15 ستمبر سے بلانے کا فیصلہ ہوا ، بدقسمتی سے کچھ اسکولوں نے ایس او پیز پر عمل نہیں کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں