بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ کل سے کھیلا جائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

نیولینڈ: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ کل سے کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کل سے کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں جیت کے لیے کھلاڑیوں نے بھرپور تیاری کی، ٹیم میں فاسٹ بولر محمد عباس کی واپسی ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حارث سہیل بدستور ان فٹ ہیں جبکہ بیٹنگ میں اسد شفیق کو ایک اور چانس ملنے کا امکان ہے۔

اسد شفیق کو برقرار رکھنے پر کچھ تحفظات آرہے ہیں لیکن کپتان سرفراز احمد ان کی حمایت کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بولنگ میں محمد عباس کی فائنل الیون میں واپسی ہوگی، یاسر شاہ کو ڈراپ کرکے پاکستان چار پیسرز کے ساتھ جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ کیپ ٹاؤن میں پاکستان کا ریکارڈ اچھا نہیں ہے، گرین کیپس نے اس میدان میں تین ٹیسٹ کھیلے اور ایک بھی نہیں جیتا۔

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ، محمد عباس فٹ، محمد رضوان کی شمولیت کا امکان

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل (3 جنوری) سے شروع ہوگا جبکہ تین میچز کی سیریز میں جنوبی افریقہ کو 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقہ نے پاکستان کو سنچورین ٹیسٹ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دی تھی، فاسٹ بولر اولیویئر کو 11 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں