سینیٹ میں سربراہ حماس اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر قرارداد منظور کر لی گئی۔
سینیٹر پلوشہ محمدزئی خان کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان صہیونی حملے میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتا ہے اور اسرائیل کی جانب سےانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتا ہے۔
قرارداد کے مطابق ایوان نے بیروت میں بلااشتعال بمباری اور فلسطین میں ہزاروں افراد کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ایک بین الاقوامی مجرم، دہشت گردریاست کاروپ دھار رہا ہےاسرائیل بلاوجہ مسلمان ممالک پر حملہ آور ہے۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ سینیٹ سفارش کرتا ہے اسلامی ممالک اسرائیل کو دہشت گرد کارروائیوں سے روکیں، اسلامی تعاون تنظیم بھی اسرائیل کو دہشت گرد کارروائیوں سے روکے اور غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کو یقینی بنائیں۔
قرارداد کے مطابق بھوک کے شکار اور زخمی شہریوں کو ہنگامی بنیادوں پر امداد فراہم کی جائے غزہ پر ہونے والی بمباری کو فوری طور پر روکا جائے۔