تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سینئر پلیئر نے اپنے خلاف ‘الزامات’ کا بوجھ اتار دیا

قومی ٹیم کے سینئر کھلاڑی محمد حفیظ نے اپنے خلاف الزامات کا بوجھ اتارتے ہوئے پی سی بی کے ساتھ سب کلیئر قرار دے دیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ نے ہیڈکوچ کے ساتھ اختلافات کے تاثر کو رد کرتے ہوئے کہا کہ مصباح الحق کی کوچنگ کے دوران مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ میں کسی شخص کیخلاف نہیں ہوں اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ تعلقات ٹھیک ہیں۔

دورہ نیوزی لینڈ پر ردعمل دیتے ہوئے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ایسابالکل نہیں کہ ہم بابراعظم کے نہ ہونے سے ہارے، نیوزی لینڈ کیخلاف ہم سب اچھا نہیں کھیلے، پاکستانی گراونڈ کے حقائق سے الگ ہیں، اگر کسی جگہ پر کمی آرہی ہے تو وہ پلیئر نے پرفارمنس سے پوری کرنی ہے، مجھے دو گھنٹے بھی بیٹنگ کرنی کی ضرورت ہوئی تو وہ مجھے ملی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اکثر لوگ کہتے ہیں پاکستان میں ٹیلنٹ بہت ہے، انٹرنیشنل کرکٹ بال اور بیڈ نہیں کھیلتا، کپتان کے بغیر بھارت نے جس ہمت کے ساتھ کھیلا مزہ آیا، ان کی پراڈکٹ کھیلتی ہے ہمارا ٹیلنٹ کھیلتا ہے ہمیں ٹیلنٹ کو پراڈکٹ بنانا ہے، پراڈکٹ بننے کے پراسس پر دھیان دینا ہے انٹرنیشنل کرکٹ میں جتنی اچھی پراڈکٹ ہوگی اتنی اچھی کارکردگی ہوگی۔

سینئر پلیئر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 6 ہو رہا ہے یہ اچھی بات ہے، سنسان گراؤنڈ میں مزہ نہیں آتا پی سی بی فینز کیلئے اقدامات کرے۔

Comments

- Advertisement -