بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

بنگلادیش اور سری لنکا کے درمیان سیریز مؤخر، وجہ جانیے

اشتہار

حیرت انگیز

ڈھاکا: بنگلادیش اور سری لنکن کرکٹ ٹیم کے درمیان آئندہ ہفتے کھیلی جانے والی سیریز قرنطینہ پالیسی پر اختلافات کے باعث مؤخر ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا اور بنگلا دیش کے کرکٹ بورڈ کے درمیان قرنطینہ کی پالیسی پر اختلاف برقرار رہے جس کے باعث بنگلا دیش کا دورہ سری لنکا مؤخر ہوگیا، کئی ہفتوں سے جاری مذاکرات بھی کسی کام نہ آئے۔

رپورٹ کے مطابق سری لنکا نے زور دیا ہے کہ قرنطینہ کی مدت 14 روز ہوگی اور کھلاڑیوں کی نقل و حرکت ہوٹل کے کمرے تک محدود رہے گی جس پر بنگلادیش کرکٹ بورڈ(بی سی بی) کو شدید تحفظات ہیں۔

بی سی بی کے صدر نظم الحسن کا کہنا ہے کہ سری لنکا نے قرنطینہ کی جو تجویز پیش کی ہے وہ مکمل آئسولیشن ہے جو کھلاڑیوں کے لیے مناسب نہیں کیوں کہ اس پالیسی سے کرکٹرز کی دماغی فٹنس متاثر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کا دورہ ابھی مؤخر ہوا ہے سیریز منسوخ نہیں کی گئی، دونوں بورڈز کے درمیان معاہدے پر ناکامی کے بعد دورے کو دوبارہ شیڈول کرنے پر کام ہوگا، ہم نے سری لنکا کو آگاہ کیا کہ دورے کو حالات ٹھیک ہونے تک مؤخر کیا جائے کیوں کہ ہم ان کی گائیڈ لائنز پر آئی سی سی ٹیسٹ چمپیئن شپ نہیں کھیل سکتے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش اور سری لنکا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جانی تھی جو اب مؤخر ہوگئی ہے، شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 23 اکتوبر کو پالی کیلے میں شروع ہونا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں