ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

وہ دکان جہاں پون صدی (74 سال) سے چولہا نہیں بجھایا گیا!

اشتہار

حیرت انگیز

کھانے پینے کی دکانوں پر چولہا ہونا معمول ہے لیکن ایک دکان ایسی بھی ہے جہاں گزشتہ 74 سال سے ایک لمحے کے لیے بھی چولہا بجھایا نہیں گیا ہے۔

یہ دکان بھارت کے شہر جودھ پور کے مرکز سوجتی گیٹ کے قریب واقعہ دودھ فروش کی دکان ہے جس کے مالک کا دعویٰ ہے کہ ان کی دکان میں دہکنے والی آگ 1949 سے بجھائی نہیں گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دکان کے مالک وپل نیکوب کا کہنا ہے کہ اس کے دادا نے 1949 میں یہ کام شروع کیا تھا۔ اس وقت دودھ کی کڑاہی کے نیچے جو آگ جلائی گئی تھی وہ اب تک نہیں بجھائی گئی ہے اور یہ آگ مسلسل جل رہی ہے۔

- Advertisement -

[فائل-فوٹو]

وپل کے مطابق ان کی دکان 24 گھنٹے کھلی رہتی ہے اور دودھ کو کڑاہی میں روایتی طور پر کوئلے اور لکڑی پر جلائی گئی آگ پر گرم کیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ دکان کھُلے ہوئے تقریباً 75 سال ہو گئے ہیں اور ہم نسل در نسل کام کر رہے ہیں۔ میں تیسری نسل سے ہوں اور یہ دکان یہاں کی پہچان بن گئی ہے۔ ہماری دودھ کی دکان مشہور ہے کیونکہ یہاں لوگوں کو خالص دودھ ملتا ہے اور لوگ دور دور  سے ان کی دکان پر آتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں