بدھ, جون 25, 2025
اشتہار

گورنرسندھ نے ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ بیرسٹر عابد زبیری کے توسط سے آئینی درخواست کی سماعت اسلام آباد میں ہوگی۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کا کہنا ہے کہ یہ آئینی معاملہ ہے پرنسپل بینچ میں ہی سماعت ہوگی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے ہمیں سنیں بغیر فیصلہ سنایا، قائم مقام گورنر اویس قادر شاہ کو اجلاس کرنے سے روکا نہیں گیا، تصاویر اور ویڈیو سے واضح ہےقائم مقام گورنر کو مکمل پروٹوکول دیاگیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ آئین میں قائم مقام گورنر کا دائرہ اختیار طے ہے قائم مقام گورنر کو 2015 کے قانون کے تحت گورنرہاؤس استعمال نہیں کر سکتا، سندھ ہائیکورٹ نےجلدبازی میں فیصلہ کرکےدرخواست نمٹائی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں