تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

دنیا کا سب سے انوکھا ریستوران

اسٹاک ہوم: یورپی ملک سویڈن میں دنیا کا سب سے منفرد ریستوران بنایا گیا ہے جہاں ایک وقت میں صرف ایک ہی شہری بیٹھ کر کھانا کھاسکتا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کروناوائرس کے پیش نظر یہ انوکھا اور منفرد ریستوران تیار کیا گیا ہے جہاں پورے ریستوران میں صرف ایک کرسی اور میز ہے اور ایک ہی شخص ایک وقت میں کھانا کھا سکتا ہے۔

Sweden is opening the world's smallest restaurant in an open space where only one person can sit at a time. Photo: Courtesy of Snorkel Travel

رپورٹ کے مطابق یہ دنیا کو واحد ریستوران ہے جہاں ایک وقت میں ایک ہی شخص کے لیے بیٹھے کی سہولت ہے، اس ریستوران کی خاص بات یہ بھی ہے کہ یہاں کھانا فراہم کرنے کے لیے ویٹر بھی کوئی نہیں ہے۔

رسی کی مدد سے خصوصی طور پر ٹوکری تیار کی گئی ہے جہاں آرڈر کے کھانے خود چل کر آتے ہیں، اسے ایک شخص کے لیے دنیا کا سب سے چھوٹا ریستوران بھی قرار دیا گیا ہے۔

اس ریستوران کا نام ’بورڈ فور ان‘ رکھا گیا ہے جس کا مطلب’ایک شخص کے لیے ٹیبل‘ ہے، دارالحکومت اسٹاک ہوم سے 360 کلومیٹر دور وائرملینڈ کے علاقے میں یہ ریستوران قدرتی سبزہ زار کے عین درمیان کھولا گیا ہے۔

اس ریستوران میں ایک وقت میں تین ڈشوں پر مشتمل کھانا دیا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ یورپی ملک سویڈن میں کرونا کے پیش نظر سخت پابندیاں بھی نہیں ہیں لیکن اس کے باوجود باشعور شہری ازخود حفاظتی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -