اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ماں کے انتقال کے بعد کم عمر بیٹا گھر سے غائب

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانیہ میں ماں کے انتقال کے بعد شدید ذہنی دباؤ اور صدمے کا شکار بیٹا اچانک لاپتہ ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ برطانوی ریجن ’ویسٹ یورکشائش‘ میں پیش آیا۔ ماں کے دنیا سے رخصت ہوجانے کے بعد 12 سالہ بیٹا اچانک گھر سے غائب ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق جیورجیا نامی بہن نے متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ اس کے بھائی کو تلاش کرکے گھر پہنچایا جائے، ماں کی جدائی کے بعد بیٹے کے لاپتہ ہونے سے اہل خانہ غم سے چور ہوچکے ہیں۔

’ریلے میلٹا‘ نامی لڑنا آخری بار ہفتے کی شام 8 بجے دیکھا گیا اس کے بعد سے وہ لاپتہ ہے۔ بہن کا کہنا ہے کہ گھر کے تمام افراد بھائی کی تلاش کے لیے ہر طرف چھان بین کر رہے ہیں لیکن اب تک کچھ پتہ نہیں چل سکا۔

جیورجیا کا کہنا ہے کہ ماں کے چلے جانے اور پھر بھائی کے گم ہوجانے سے والد گہرے دکھ میں مبتلا ہیں۔ لڑکی نے اپنے بھائی کا حلیہ بتاتے ہوئے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ بھی اس تلاش میں اپنا کردار ادا کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں