تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

آصف زردرای کی نااہلی کا ریفرنس اسپیکر نے مسترد کر دیا

سابق صدر آصف زرداری کی نااہلی سے متعلق ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی نے مسترد کر دیا۔

پی ٹی آئی کے زلفی بخاری نے آصف زرداری کےخلاف ریفرنس دائر کیا تھا۔ ریفرنس کے ساتھ قانون سے انحراف کے شواہد بھی منسلک کئے گئے تھے۔

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ جب آپ حلف اٹھاتے ہیں تو ملک کے قانون کی پاسداری کرتے ہیں، 2008 سے 2013 تک پیپلزپارٹی کی حکومت تھی ، آصف زرداری نےتوشہ خانہ کو لکھا قیمت بتائیں ہم رقم جمع کرا دیں گے ، وزیراعظم کے پاس اتھارٹی نہیں کہ وہ ایسی اجازت دے سکیں۔

تحریک انصاف نے آصف زرداری کی نااہلی کے لئے ریفرنس دائرکردیا

انھوں نے کہا کہ تحفہ میں دی گئی گاڑیاں خریدنے کی اجازت نہیں ہوتی، مگرآصف زرداری نے بطورصدرتوشہ خانہ سے تین گاڑیاں لیں جبکہ عمران خان نے توشہ خانہ سےقانونی طریقے سے چیزیں خریدی۔

تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی انکی نشست این اے213 سے نااہلی ہونی چاہیے، یوسف گیلانی پرایوان صدر سے دباؤ ڈالا گیا کہ یہ گاڑیاں مجھےلیکردو ، یہ لوگ توشہ خانہ میں خان صاحب پرانگلی اٹھاتے ہیں۔

اسپیکرقومی اسمبلی نےریفرنس مسترد کر کے فیصلے کی نقل الیکشن کمیشن کو بھیج دی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نےآئین کےآرٹیکل 63 کی شق 2 کے تحت ریفرنس مسترد کیا۔

Comments

- Advertisement -