بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

وزیراعظم آفس کے اسٹاف کا بھی کورونا ٹیسٹ مکمل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم آفس کے اسٹاف کا بھی کورونا ٹیسٹ مکمل کرلیا گیا، تاحال کوئی رپورٹ مثبت نہیں آئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس عملے میں سے تاحال کسی کا کورونا پازیٹو نہیں آیا، ٹیسٹنگ کا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے تاہم اسٹاف کے بعض افراد کی رپورٹ ابھی آنا باقی ہے۔

آفس عملے کے بعض افراد کے ٹیسٹ کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ خیال رہے عمران خان کے کورونا کا شکار ہونے کے بعد وزیراعظم آفس کے تمام عملے کی ٹیسٹنگ ہوئی۔

خاتونِ اول بشریٰ عمران بھی کرونا کا شکار

یاد رہے کہ کورونا ویکسین لگنے کے دو دن بعد ہی وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے بعد سے انھوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کیا ہوا ہے۔ اس ضمن میں وزارت صحت کا کہنا تھا کہ عمران خان کو دو روز قبل صرف ایک ڈوز دی گئی تھی اور اتناکم عرصہ ویکسین کےمؤثرہونے کے لیے ناکافی ہوتا ہے۔

بعد ازاں وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی و افرادی قوت زلفی بخاری نے بتایا تھا کہ عمران خان کی اہلیہ بھی کرونا کا شکار ہوگئیں ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں