کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ قائد اعظم کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے خصوصی محبت تھی، ملک کے معاشی حالات کو بہتر کرنا اسٹیٹ بینک کی اولین ذمہ داری ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کی مناسبت سے تصویری نمائش کا افتتاح کیا۔ رضا باقر نے تقریب سے طاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی کاوشوں سے ملا، ہمیں اپنے قائد کی خدمات کو یاد کرنا چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ قائد اعظم اور اسٹیٹ بینک کا تعلق بہت گہرا ہے، قائداعظم کی کوشش سے ایک سال میں اسٹیٹ بینک پاکستان قائم ہوا، قائد اعظم نے خصوصی طور پر اسٹیٹ بینک کے افتتاح میں شرکت کی۔
رضا باقر نے کہا کہ قائد اعظم کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان سےخصوصی محبت تھی، قائداعظم نے پیغام دیا اسٹیٹ بینک ملک کی خودمختاری کی علامت ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ قومی پرچم کی طرح پاکستانی کرنسی بھی آزادی کا احساس دلاتی ہے، ملک کے معاشی حالات کو بہتر کرنا اسٹیٹ بینک کی اولین ذمہ داری ہے۔