پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

ریاست جموں وکشمیر سے پاکستان کا الحاق ہوکر رہے گا: وزیراعظم آزادکشمیر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ ریاست جموں وکشمیر سے پاکستان کا الحاق ہوکر رہے گا، بھارت کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزاد جموں وکشمیر کے اکہترویں یوم تاسیس پر اپنے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کیا، فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ جدوجہد آزادی کشمیر میں ساتھ دینے پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یوم تاسیس پر کشمیری عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو ہمیشہ اپنا مسئلہ سمجھا ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر میں کسی قسم کی مذہبی تقسیم نہیں ہے، کشمیر میں مذہب کی بنیادپر کسی نے کسی سے زیادتی نہیں کی۔

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کی فائرنگ‘ 4 کشمیری شہید

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہ مولا میں فائرنگ کرکے چار کشمیریوں کو شہید کردیا تھا۔

یاد رہے کہ رواں سال 6 مئی کومقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے نام پر14 کشمیری نوجوانوں کو شہید اور3 صحافیوں سمیت متعدد افراد کو زخمی کردیا تھا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں