اشتہار

الیکشن ملتوی کی قرارداد منظور ہونے پر اسٹاک مارکیٹ گرواٹ کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کا اختتام منفی رجحان پر ہوا۔

سینیٹ میں عام انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد منظور ہوتے ہی مارکیٹ گراوٹ کا شکار ہو گئی۔ اسٹاک مارکیٹ میں 850 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

انتخابات کے حوالے سے خبر کے بعد مارکیٹ میں اختتام پر 124 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

- Advertisement -

کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 64 ہزار 514 پوائنٹس پر بند ہوئی۔ مارکیٹ ٹریڈنگ کے دوران 63 ہزار 757 کی کم ترین سطح تک بھی ٹریڈ ہوئی۔

مارکیٹ میں پورا دن 19 ارب روپے کے 94 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا۔ مارکیٹ میں 160 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ جبکہ 187 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی ۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں