تازہ ترین

’اب کوئی راستہ نہیں بچا، ساری امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں‘

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

صدر مملکت نے الیکشن کے حوالے سے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر...

چین نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا

پاکستانی معیشت کے لیے چین سے اچھی خبر آگئی...

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی مستعفی

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی نے...

پاکستان کا امریکی نمائندے خصوصی زلمے خلیل زاد کے بیانات پر ردِعمل

اسلام آباد : پاکستان نے امریکی نمائندے خصوصی زلمے...

خطرناک سیریل کلر شوہر کی کہانی سامنے آگئی

ایک ایسے خطرناک سیریل کلر شوہر کی کہانی دنیا کے سامنے آئی ہے جس نے اپنی دو بیویوں کو قتل کیا جبکہ تیسری بیوی ڈر کے مارے فرار ہوگئی۔

بھارت کی ریاست بہار کے علاقے اورنگ آباد میں سبیلال پاسوان نامی شخص کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔

پولیس کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ سبیلال پاسوان نے تیسری بیوی کو قتل کرنے کے بعد لاش جلا دی ہے۔

ملزم کو حراست میں لینے کے بعد جب تفتیش کی گئی تو پتا چلا وہ پہلی بیوی کو بھی موت کے گھاٹ اتار چکا ہے جبکہ اس کی دوسری بیوی ڈر کی وجہ سے فرار ہوگئی۔

سبیلال پاسوان کی تیسری بیوی کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ اس نے چندراوتی کو جہیز نہ لانے پر قتل کیا اور لاش جلا ڈالی۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ملزم نے پہلی بیوی کو بھی اسی طریقے سے قتل کیا تھا۔ وہ دوسری بیوی پر بھی تشدد کرتا تھا جس سے تنگ آکر وہ اپنے بہنوئی کے بھائی کے ساتھ فرار ہوگئی۔

Comments