منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

’لڑکی 32 سال کیلئے سو گئی، اصل ماجرا کیا ہے؟‘

اشتہار

حیرت انگیز

روزمرہ زندگی کی اگر بات کی جائے تو انسان کی نیند تقریباً 8 سے 9 گھنٹے کی ہوتی ہے، کچھ لوگوں کی نیند زیادہ بھی ہو تو 12 سے 15 گھنٹے بعد اُٹھ جاتے ہیں، مگر ایک حیران کُن واقعے نے اُس وقت سب کو چونکا دیا جب 14سالہ کیرولینا اولسن جو کہ سویڈن کی رہائشی تھی، اپنے چار بہن بھائیوں کے ساتھ زندگی بسر کررہی تھی تاہم اچانک اس کی زندگی میں بھونچال آگیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کیرولینا اسکول سے آتے ہوئے اچانک زمین پر گر گئی، جس کے باعث اس کا سر زمین پر زور سے لگا، سردیوں کے ایام چل رہے تھے، سر کی چوٹ کچھ دیر بعد ٹھیک ہو گئی۔ ایک دن اس نے اچانک اپنے گھر والوں سے دانت میں درد کی شکایت کی۔ اس نے کہا کہ مجھے نیند آرہی ہے، تاہم یہ کوئی نہیں جانتا تھا کہ لڑکی اب 32سال بعد بیدار ہوگی۔

کیرولینا کے گہری نیند میں جانے کے بعد ڈاکٹر کو طلب کیا گیا، کئی دنوں تک ڈاکٹر نے کیرولینا کی حالت پر نظر رکھی۔ تاہم ڈاکٹر بھی اس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے دیکھا کہ کیرولینا کی حالت کومے والی نہیں ہے۔ ایسا معلوم ہورہا تھا جیسے وہ مر گئی ہو، حالانکہ اُس کی سانس چل رہی تھی، حیران کن بات یہ ہے کہ اس کے ناخن اور بالوں نے بھی بڑھنا چھوڑ دیا تھا، جبکہ وزن بھی اپنی جگہ پر محدود تھا۔

- Advertisement -

سب کچھ کرنے کے بعد ڈاکٹرز بھی ہار گئے، اور گھر والوں سے کہا کہ اسے گھر پر رکھیں اور یہ بھی کہا کہ اب کوئی معجزہ ہی اب اس کی زندگی محفوظ کرسکتا ہے، آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ کیرولینا جب تک سوتی رہی اس نے کوئی ٹھوس کھانا نہیں کھایا۔ گھر والوں نے اسے صرف چینی اور دودھ دیا۔

بیہوشی کے عالم میں لڑکی کا دماغ پوری طرح کام کررہا تھا، اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ جب کیرولینا کے ایک بھائی کا انتقال ہوا تو کیرولینا کو نیند میں روتے ہوئے دیکھا گیا۔ طویل انتظار کے بعد، 3 اپریل 1908 کو ایک ملازمہ نے کیرولینا کو زمین پر رینگتے ہوئے دیکھا۔ وہ کافی پتلی لگ رہی تھی۔ اس کا جسم زرد ہوچکا تھا، روشنی اسے تنگ کررہی تھی، جبکہ بولنے میں بھی اسے تکلیف کا سامنا تھا۔

کئی ڈاکٹرز اور رپورٹرز کیرولینا کے نیند سے بیدار ہونے پر ان کی خیریت دریافت کرنے کے لئے ان کے گھر پہنچ گئے، تاہم کیرولینا کا کہنا تھا کہ 32سال کے دوران جو بھی کچھ ہوا اسے یاد نہیں، 14 سالہ کیرولینا جب نیند سے بیدار ہوئی اس کی عمر 46برس ہوچکی تھی، بالکل دیکھنے میں بالکل نوجوان محسوس ہورہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں