ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

رکشہ میں بیٹھی طالبہ کو ڈرائیور نے قتل کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں رکشہ ڈرائیور نے موبائل پر بات کرنے والی مسافر لڑکی کو آہنی راڈ کے وار سے قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست اترپردیش میں پیش آیا جہاں رکشہ میں بیٹھی طالبہ کو بے رحم ڈرائیور نے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

20سالہ آفرین بھائی نوید کے ہمراہ ٹیوشن کلاس کے لیے جارہی تھی کہ آدھے راستے میں بھائی نے اسے رکشے میں بٹھایا۔

رکشہ اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھا کہ راستے میں ڈرائیور اور طالبہ میں کسی بات کو لے کر تلخ کلامی ہوئی، لڑکی مسلسل موبائل پر بات کررہی تھی جس پر ڈرائیور طیش میں آگیا اور اس نے لوہے کا راڈ سر پر دے مارا۔

بھائی نوید کا کہنا ہے کہ اسے واقعے کی اطلاع دی گئی تو جب وہ اسپتال پہنچا تو بہن زندگی کی بازی ہار چکی تھی۔

نوید کا کہنا ہے کہ ڈرائیور قتل کو ٹریفک حادثے کا رنگ دینا چاہ رہا تھا جب پولیس نے اسے گرفتار کیا تو اس نے اعتراف جرم کر لیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں